ملکی و عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

خاتون اول آصفہ بھٹو سے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اراکین کی ملاقات

کراچی لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباد میں مقابلوں کے بعد 3 مسلح افراد گرفتار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

اسلام آباد میں محرم سیکیورٹی انتظامات محفوظ ،پہلی بار ایک خصوصی ایپ تیار

پنجاب میں عشرہ محرم کے دوران پولیس کے 30,000 سے زائد اہلکار3683 مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی: مریم اورنگزیب

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے۔ا یک بیان کے مطابق،  مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ مار دو، جلا دو، گالم گلوچ، غنڈہ گردی، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت، عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو 4 سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی دوسروں پر جھوٹے الزامات، کھبی سائفر کا فراڈ ہر بات پر جھوٹ، اب کوئی ماننے والا نہیں، ”امریکہ نے میری حکومت گرائی“ سے ”امریکہ مجھے بچالو“! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، 8 ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کر کے 4 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں۔