ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے، چیما

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام جعلی حکمرانوں کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں انتخابات کی صورت میں جب بھی موقع میسر آیا وہ ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔پی ٹی آئی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دعوؤں سے ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے ملک میں ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ پہلے عوام کو د و وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامیوں کی طویل فہرست ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی: مریم اورنگزیب

Sun Dec 29 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے۔ا یک بیان کے مطابق،  مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا […]