بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(پی پی آئی) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جامعہ کراچی کے اعلان کردہ پی ایچ ڈی پروگرام برائے2024ء کے تحت اتوارکو داخلہ ٹیسٹ کاخوش اُسلوبی سے انعقاد کیا گیا، پی ایچ ڈی پروگرام برائے2024ء کے تحت داخلوں کا یہ دوسرا مرحلہ ہے، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کی خصوصی ہدایت پر ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناگیا۔ ٹیسٹ صبح10بجے سے12بجے دوپہر کے درمیان ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ہوا۔ اعلیٰ تعلیمی پروگرام کے درجنوں اُمیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق داخلہ امتحانی نتائج کا اعلان5 جنوری2025ء کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا جبکہ اُمیدواروں کے انٹرویو7جنوری کو ہونگے جس کے بعد اُمیدوار داخلے کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احتجاج کے بہانے کسی کو سڑکوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

Sun Dec 29 , 2024
کرا چی(پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اب سیاسی کشیدگی اورفرقہ واریت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ تیز رفتار اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ سیاسی بلیک میلنگ کا سلسلہ بندکیا جائے۔ تمام سیاسی […]