مظفرآباد(پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیرطاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آنے والا وقت انقلاب کی دستک دے چکا ہے یہ انقلاب ریاست کی تقدیر کو بدل دے گا اور آزاد کشمیر ایک خوشحال اور ماڈل ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ عوام کو اب اپنی تقدیر خود لکھنی ہوگی یہ وقت مایوسی کا نہیں بلکہ عمل کا ہے، اور ترقی کے نئے دور کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔ ایک بیان مین انہونے کہا کے عوامی طاقت اور اتحاد کے ذریعے آزاد کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنایا جا سکتا ہے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنی ریاست کی تقدیر خود بدلنی ہوگی آزاد کشمیر کو ایک ماڈل اور خوشحال ریاست بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر کو ترقی کے نئے دور میں داخل کرنے کے لیے سیاحتی صنعت کو فروغ دینا ہوگا، جس کے ذریعے نہ صرف اقتصادی استحکام حاصل ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریاست کو نمایاں کیا جا سکے گا آزاد کشمیر کو انڈسٹریل حب میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں اور اس خطے کو ایک خوشحال، ماڈل ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں یہ صرف عوام کی طاقت اور ان کی محنت سے ممکن ہوگا۔آزاد کشمیر کے روشن مستقبل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیئے عوام کو اپنے لیئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے جہاں صرف میرٹ اور قابل لائق ریاست کی تقدیر بدلنے والے نوجوان جو گراس روٹ لیول سے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوں جن کو عوام کی مشکلات کا پتہ جو ریاست کے مسائل کو سمجھتے ہوں اور ریاست کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنی توانیاں لگانے والے قابل لوگوں کی ریاست کو ضرورت ہے، ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے آج بھی عوام کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پوری کشمیری قوم سے اپیل کرتا ہوں اس ریاست کے لیئے سب ایک ہو جائیں ریاست ترقی یافتہ خوشخال ہوگی تو یہ خوشخالی عوام میں آئے گی۔