سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تربت اور ملحقہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

تربت، 30 دسمبر (پی پی آئی) ضلع کیچ کے صدر مقام تربت اور ضلع کیچ کے دیگر چھوٹے شہروں میں پیر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی  نے ظریف بلوچ اور نوید کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف پیر کو تربت اور ضلع کیچ کے دیگر چھوٹے شہروں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بھوانی چیک پوسٹ کے قریب مشتعل مظاہرین نے ایک طالب علم زبیر بلوچ ولد الطاف بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک کردی جس سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ زبیر بلوچ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حب میں ان کے گھر سے زبردستی لاپتہ کیا، جب تک زبیر بلوچ کی بازیابی یقینی نہیں بنائی جاتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ رپورٹ درج ہونے تک کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک رہی۔