قلات، 30 دسمبر (پی پی آئی): صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں منگوچر کے علاقے کوہک کراس پنری ڈیم کے قریب پیر کو نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع قلات میں منگھوچر کے علاقے کوہک کراس پنری ڈیم کے قریب نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش پڑی ہوئی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے قلات اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔