تربت، 30 دسمبر (پی پی آئی) ضلع کیچ کے صدر مقام تربت اور ضلع کیچ کے دیگر چھوٹے شہروں میں پیر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ظریف بلوچ اور نوید کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف پیر کو تربت اور ضلع کیچ کے دیگر چھوٹے شہروں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بھوانی چیک پوسٹ کے قریب مشتعل مظاہرین نے ایک طالب علم زبیر بلوچ ولد الطاف بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک کردی جس سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ زبیر بلوچ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حب میں ان کے گھر سے زبردستی لاپتہ کیا، جب تک زبیر بلوچ کی بازیابی یقینی نہیں بنائی جاتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ رپورٹ درج ہونے تک کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک رہی۔