منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنیوالے33 افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری

میرپورخاص30دسمبر(پی پی آئی)  آئی جی سندھ کی جانب سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے مزید33 افسران و اہلکاروں کی لسٹ جاری  کی گئی ہے۔جن پر منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کا الزام ہے،ایس ایس پی بدین کو انکوائری کرکے جامع رپورٹ بنا کر بھیجنے کا حکم دیا ہے،ایس ایس پی بدین نے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ذاتی حیثیت میں 25 جنوری 2025 کو طلب کرلیا آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جناب سے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کو لیٹر کے ذریعے احکامات دیئے ہیں کہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھر  اضلاع کے تمام افسران اور اہلکاروں کی انکوائریاں کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے اور جو جو افسران و اہلکار اس گھناونے کام میں ملوث یا سہولت کاری یا  یا سرپرستی کرتے ہوں تو انکے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائئ عمل لائی جائے  ذرائع کے مطابق گٹکا۔مین پوری۔ماوہ سفینہ اور انٹی نارکوٹکس سمیت کچی شراب اور دیگر سوشل کرائم میں ملوث افراد کی ان اہلکاروں پر سرپرستی کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عوام باہمی اختلافات بھلا کرآپس میں اتحاد قائم رکھیں:پاسبان

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام ملک و ملت کے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں اور فرقہ وارانہ فسادات کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ آپس کے اختلافات کو یکسر بھلا کرآپس میں اتحاد قائم رکھیں۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،سیاستدان اورسیاسی و سماجی شخصیات ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی […]