عوام باہمی اختلافات بھلا کرآپس میں اتحاد قائم رکھیں:پاسبان

کراچی30دسمبر(پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام ملک و ملت کے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں اور فرقہ وارانہ فسادات کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ آپس کے اختلافات کو یکسر بھلا کرآپس میں اتحاد قائم رکھیں۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،سیاستدان اورسیاسی و سماجی شخصیات ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔  سامراجی قوتیں پاکستانی معیشت کو تباہ کر کے ملک کو گھٹنوں پر گرانے کی مذموم سازشیں کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے فرقہ وارانہ کشیدگی سب سے آسان ہدف ہے جسے ہوا دے کر ملکی استحکام اور معیشت کو نقصان پہناچایا جا رہا ہے۔ عوام کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز بیانات یا پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ موجودہ نازک صورتحال میں علما اور رہنما مل کر امن کے پیغام کو فروغ دیں تاکہ لوگوں کو اتحاد کا درس دیا جا سکے۔ حکومت فرقہ واریت کو ہوا دینے والے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔  احتجاج کے بہانے کسی کو سڑکوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایران سے تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے، صدر کاٹی

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم 2.4 ارب ڈالر توقعات سے کم ہے جس میں پاکستان کا صرف ایک تہائی حصہ ہے۔ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی تجارت […]