سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہرنائی میں بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں کی ریلی و مظاہرہ

   ہرنائی، 30 دسمبر (پی پی آئی) ہرنائی کے علاقہ صدر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف ہرنائی کے مکینوں نے پیر کو واپڈا گرڈ سٹیشن ہرنائی میں ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی او کیسکو ہرنائی کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے مختلف علاقوں جن میں کلی شیخان، کلی نازی، کلی چارمین، کلی لنڈی، کلی اسپانی، کلی شور، کلی خدرانی، کلی اربوز، کلی میریانی اور کلی ڈاک شامل ہیں، کے مکینوں نے باچا خان  چوک سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکامختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے گرڈ اسٹیشن ہرنائی پہنچے جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بندش ختم کی جائے اور سب ڈویژنل آفیسر کیسکو ہرنائی عطا اللہ بنگلزئی کا تبادلہ کیا جائے۔  مظاہرے سے ملک عزیز اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں سیاسی رہنما ملک مہر اللہ ترین نے کیسکو ہرنائی کے حکام کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور شرکاکو یقین دلایا کہ مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ دو گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ جاری، مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔