جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رفیق سلیمان ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی ”رائس پروڈکشن اورایکسپورٹ پروموشن ” کے کنوینر مقرر

کراچی 02جنوری(پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ نے بڑھتی ہوئی کاروباری ترقی اور چاول کی برآمدات کے پیش نظر رفیق سلیمان کو سال 2024-2025 کے لیے ”ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ”رائس پروڈکشن اورایکسپورٹ پروموشن ”  کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ہینڈآؤٹ کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی نے رفیق سلیمان کومشورہ دیا کہ وہ اپنی کمیٹی میں تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کو شامل کریں، تمام متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کریں۔۔رفیق سلیمان نے ایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور کاروباری برادری کے لیے اپنی بہترین اور بھرپور کوششیں کریں گے، اور قومی و عالمی سطح پر ایف پی سی سی آئی کی تصویر کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔