کشمیر، اسلام آباد ، گلگت بلتستان میں میں گرج چمک اور شدید بارش کی پیش گوئی

صدرمملکت کی مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام وفاقی وصوبائی اداروں کو امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

بلوچستان میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق کراچی کے شہری کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نجی سردخانے منتقل

ٹھٹھہ کی جام واہ کے قریب نہر میں ڈوب کر 01 نوجوان جاں بحق

کراچی عمر بروہی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ 03 ڈاکو ہلاک و ایک پولیس اہلکار زخمی

ٹھٹھہ کے گاؤں عارب سولنگی میں عدالتی حکم پر پولیس کارروائی ،مکیں مشتعل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کو اب کسی سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے: احسن اقبال

لاہور  4 جنوری(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اب کسی سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوریت یہ نہیں کہ نفرتیں پیدا کریں ملک تب ترقی کرتا ہے جب مثبت قوت ابھرتی ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے خلوص نیت سے کام کریں گے، دوسرا فریق ڈائیلاگ کرے گا تو اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جنگ کا سامنا ہے، گزشتہ حکومت دہشت گردی ملک میں داخل کر گئی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی نظریات اور کلچر مختلف تو ہوسکتا ہے لیکن بطور پاکستانی برابری کی بنیاد پر ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، ہمیں ایک قوم بن کر سوچ کو یکجا کرنا ہوگا، نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان نسل نے سرخرو ہونا ہے تو کامیاب ملک کی طرح امن، سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا، ہم تین بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیں، پاکستان چوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے اب اس اڑان کی حفاظت کرنی ہے، اگر اس ریس کو جیتنا ہے تو سیلف امیج بہتر کرنا ہو گا، جب تک سیلف امیج درست نہیں ہو گا کوئی قوم نہیں جیت سکتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں سکھایا گیا بطور قوم چور اور ڈاکو ہیں، یورپ یا امریکا میں جائیں ان سے پوچھیں پاکستانی کیسے ہیں تو کہیں گے پاکستانی قوم محنتی و ذہین ہے، ہمارا برانڈ چور ڈاکو نہیں ہے، کچھ لوگوں نے ایک نسل کو گمراہ کیا۔