سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مورو میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک

مورو6جنوری(پی پی آئی)  مورو کے قریب درس تھانے کی حدود میں پیر کے روزکار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مورو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی شناخت سید مقبول شاہ سکنہ گاؤں جام چانڈیو کے نام سے ہوئی جو شدید زخمی ہو گیا۔ اسے طبی امداد کے لیے مورو کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں نواب شاہ اسپتال لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس واقعہ سے متاثرہ کے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔