بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت میں ملوث2 ملزمان گرفتار

خیرپور7 جنوری(پی پی آئی)خیرپور پولیس نے نیشنل ہائی وے پر اہم کاروائی کے دوران غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ  کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کے 59 کارٹن سگریٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی آئی اے پولیس  نے ہنگورجہ  پولیس کے ہمراہ  نیشنل ہائی وے پرچھاپہ مار کرغیرمعیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ فروحت کرنے والے  خیبر پختون خوا کے دو ملزمان شیر عالم پٹھان اور شاکر اللہ پٹھان کو گرفتار کر کے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ  59 کارٹن سگریٹ اور ایک ٹرک تحویل میں لے لیا گرفتارشدگان نے دوران تفتیش  اعتراف کیا کہ وہ  سندھ کہ مختلف اضلاع میں غیر معیاری سگریٹ کا کاروبار کرتے ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔