کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

اسلام آباد8 جنوری(پی پی آئی) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں ا?پریشنز کے دورا ن 19 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت آصف زرداری کا کارروائی کے دوران شہید 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، 19 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر افسران و جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کے مستحق ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن وامان کو خراب کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے،جوان ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف ہیں، ملک کی بقاکی خاطر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔