ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرائض کی ادائیگی میں شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں: ڈی آئی جی بینظیر آباد

نوشہرو فیروز 8 جنوری(پی پی آئی)  محکمہ پولیس سے ریٹائر ڈ افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب پولیس لائن نوشہرو فیروز میں منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ڈویژن پرویز احمد چانڈیو تقریب کے مہمان خاص تھے، تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک، چیئرمین ضلع کاؤنسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی اور محکمہ پولیس کے افسران بھی موجود تھے، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو  ثقافتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح زندگی کے بعد موت لازمی ہے اسی طرح ملازمت ملنے کے بعد ریٹائرمنٹ بھی لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے سندھ پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور وہ شہید مردہ  نہیں بلکہ زندہ ہیں، انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی محنتوں کے باعث محکمے کا نام روشن ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں سندھ پولیس کے جوان اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی قربانی نہ دے رہے ہوں۔