کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، کشمیری شہدا حقیقی ہیرو ہیں: شاہ غلام قادر

مظفر آباد14جنوری (پی پی آئی) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر آزادی صحافت اور آزادی   اظہار پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا کی ترقی سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور ریاستی میڈیا نے تحریکِ آزادی کشمیر کی میڈیا کوریج کے حوالے سے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔  مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے  روزنامہ نیل فیری کی آٹھویں سالگرہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات تحریکِ آزادی کی پشت پر کھڑے ہیں اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مرکوز کراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر خطے کی حقیقتوں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ کشمیری شہدا حقیقی ہیرو ہیں، اور ان کی قربانیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے عوام پرعزم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔چیف ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری نثار احمد کیانی نے کہا کہ ریاستی اخبارات کا مشن عوامی مسائل کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بزنس کے مواقع محدود ہیں، اور ریاستی اخبارات مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو باخبر رکھنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ریاستی اخبارات کی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کریں۔