حکومت ادارے مہاجرین کشمیر کی آبادکاری میں سنجیدہ نہیں ہیں: محمد طاہر کھوکھر

مظفرآباد15جنوری(پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر  نے مہاجرین اور سرکاری اراضی  پر قبضوں کے مسائل پر سنجیدہ اور اہم نکات اٹھا دیئے۔حکومت اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی آبادکاری کے لیے خاطرخواہ اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں مہاجرین کی آبادکاری میں لاپرواہی کی جا رہی ہے مہاجرین کو محض وعدوں اور خوابوں کے ذریعے تسلی،ریاست میں موجود وسیع سرکاری زمینوں کے باوجود مہاجرین کو مناسب جگہوں پر آباد نہیں کیا جا رہا۔مہاجرین کو ایسی زمینیں دی جا رہی ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑی علاقے، یا دریاؤں کے کنارے پر ہیں، جو کہ آبادکاری کے لیے موزوں نہیں ہیں۔جب کہ مظفرآباد سمیت ریاست میں میں لینڈ مافیا سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے تعمیرات کر رہا ہے لینڈ مافیا کی طاقت کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے، جب مہاجرین کی آبادکاری کی بات آتی ہے تو انتظامیہ قواعد و ضوابط کا سہارا لیتی ہے دوسری جانب، لینڈ مافیا کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جا رہی۔سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر  نے ایک بیان میں  کہا کہ حکومت ادارے مہاجرین کشمیر کی آبادکاری میں سنجیدہ نہیں ہیں وہ مہاجرین کو صرف سبز باغ دکھا رہے ہیں اس وقت ریاست میں وسیع سرکاری زمینیں موجود ہیں جن پرمہاجرین کو آباد کیا جا سکتا ہے مہاجرین کو  بھی سہانے خواب دکھائے جا رہے ہیں دوسری جانب آزاد کشمیرکا دارالحکومت مظفرآباد  لینڈمافیا کی بھینٹ چڑھاہوا ہے لوگ سرکاری زمینوں پر قابض ہو رہے لینڈ مافیا اتنا طاقت ور ہے اس نے آزاد کشمیرمیں سرکاری زمینوں پر قبضے کیئے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے اس طاقت ور مافیا کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے مال مفت کی طرح سرکاری اراضی کو لوٹا جا رہا ہے تعمیرات کی جا رہی ہیں جب کہ مہاجرین کے لیئے جب آباد کاری کی بات آتی ہے تو اداروں انتطامیہ کے پاس قاعدے قانون اور حیلے بہانے شروع ہو جاتے ہیں آزاد کشمیر میں مہاجرین کی آبادکاری کے معاملے پر حکومت اور ادارے نہایت غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مہاجرین کو محض خواب دکھا کر ٹالا جا رہا ہے۔طاہر کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی آبادکاری کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے اگر حکومت نے اس معاملے پر فوری توجہ نہ دی تو مہاجرین کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کے استحکام اور ملک سے مایوسی کے خاتمے کے لئے خصوصی کردار ادا کریں: ڈاکٹر عشرت العبادخان

Wed Jan 15 , 2025
کراچی 15جنوری(پی پی آئی)  سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شرافت اور معتدل مزاجی کی روایت اور پاکستان کے استحکام اور ملک سے مایوسی کے خاتمے کے لئے خصوصی کردار ادا کریں۔ فوج اور ریاست کے لئے نفرت کی مہم چلانے […]