کراچی 15جنوری(پی پی آئی) سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شرافت اور معتدل مزاجی کی روایت اور پاکستان کے استحکام اور ملک سے مایوسی کے خاتمے کے لئے خصوصی کردار ادا کریں۔ فوج اور ریاست کے لئے نفرت کی مہم چلانے والے مٹھی بھر افراد کو ناکام بنائیں۔ کراچی کے نوجوان بالخصوص مایوس ہیں۔ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ہمیں نفرت، عصبیت اور حقداروں کا حق مارنے کی رویات کا خاتمہ کرنے کے لئے قائد اعظم کے فرمودات کو نصب العین بنانا ہے اتحاد من حیث القوم، پاکستانیت کا جزبہ، ریاست پہلے سیاست بعد میں، ملک پہلے اور ہمارا ہر عمل پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لئے ہوگا۔ ہم کسی بھی کمیونٹی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں معاشی، تعلیمی اور دیگر استحصال پر قوی نظر ہے ہم پاکستان کو نفرتوں کے سیلاب کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔
Next Post
نوجوانوں کو فنون لطیفہ کی تربیت کیلئے پنجاب آرٹس کونسل میں ونٹر ورکشاپس منعقد
Wed Jan 15 , 2025
راولپنڈی15جنوری(پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے موسم سرما کے دوران مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے، جن کا مقصد نوجوانوں کو فنون لطیفہ اور ہنر مندی کے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ورکشاپس میں خطاطی کے اُستاد عثمان مرزا,مصوری نمائش کے استاد […]
