شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں زراعت کو درپیش خطرات پر

حیدرآباد 25جنوری (پی پی آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر ارسا ایکٹ کے برعکس غیر قانونی طور 6 نہریں نکالنے کے خلاف اور سندھ و زراعت کو درپیش خطرات پرجماعت اسلامی کی  میزبانی میں پانی کانفرنس اتوار 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقد کی جارہی ہے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت ہونے والی پانی کانفرنس میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، علمامشائخ،پانی و زرعی ماہرین، کاشتکاروں،وکلا، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں دریا  سے کینال منصوبہ سے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے سے حل اور تجاویز پر غور کرکے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ مجاہد چنا کا کہنا تھاکہ سندھ کو پہلے ہی پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے زرعی زمین بنجر تو صوبائی دارالخلافہ کراچی میں بھی پانی کا شدید بحران ہے۔ پانی سندھ کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ بن گیا ہے، اس لیے پانی پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ پر امن ائینی و قانونی طور بھرپور مزاحمت کریں گے۔ مقامی رہنماؤں حافظ طاہر مجید اور محمد حنیف شیخ نے کانفرنس کے مقام کا دورہ کر کے انتظامات مکمل اور اس کو حتمی شکل دی ہے۔