جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی اچانک ٹھٹھہ آمد، مراکز صحت کا دورہ

ٹھٹھہ23جنوری (پی پی آئی) صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو جمعرات کے روز اچانک ضلع ٹھٹھہ کے مختلف مراکز صحت کے دورے پر پہنچیں صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی بھی  ان کے ہمراہ تھے،اطلاع پر ڈی ایچ او ٹھٹھہ صفدر شاہ بھی پہنچ گئے۔ عذرا پیچوہو  نے ساحلی شہر گاڑھو کے قریب ایرانی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے الفارابی اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر  ساحلی قصبہ گھوڑا باڑی میں خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے تعلقہ ہسپتال گھوڑا باڑی کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال کو فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔عذرا پیچوہو کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعلقہ ہسپتال گھوڑا باڑی کے پی سی ون اور ایس این اے کی فوری منظوری دی جائے اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،  وزیر صحت عذرا پیچوہو کے صبح سویرے مختلف مراکز صحت کے دورے کے باعث محکمہ صحت کی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ صوبائی وزیر عذرا پیچوہو ساحلی اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میرپور ساکرو پہنچیں۔