شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ یونیورسٹی میں قلت آب کے باعث آن لائن کلاسز کا گورنرسندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی24جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ/چانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔علاوہ ازیں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا۔ شرکاکے لئے گورنر سندھ نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کو حلیم کھلائی تو انہوں نے بیحد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت ہی ذائقہ دار حلیم تیار کیا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ حلیم پکانا مہاجرثقافت اور روایات کاحصہ ہے، حلیم تو بہانا ہے، چاہتا ہوں مہاجر ثقافت پروان چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کو بھی حلیم کی دعوت دی ہے وہ بھی جلد آئیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تمام قومیتوں، سیاسی جماعتوں میں بھائی چارہ چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ حلیم ڈپلومیسی کے بہانے محبت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہوں۔نیز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمیع عبداللہ الخانجاری نے 6 رکنی بزنس وفد کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمان کے معروف بزنس مین عبد الرزاق ہریانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگوکی۔ وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ عمان کے قونصل جنرل نے کہا کہ اومان کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔