شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ انتہائی کم

لاہور 17جنوری(پی پی آئی)  پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ انتہائی کم، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور اسلام آباد مکمل بند، اورموٹروے ایم 3 لاہور سے ملتان تک تمام  ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،موٹروے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ تک اور موٹروے ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔قومی شاہراہ پرٹھوکرنیازبیگ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور گردونواح دنیاپوراورمضافات میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔