خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو سزا مکافات عمل، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے: خواجہ آصف

 سیالکوٹ 17جنوری(پی پی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ ا?صف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے، القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں،ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیں، 4 سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کے تھے، بانی پی ٹی ا?ئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے، فرح گوگی پتہ نہیں کتنے پیسے لے کر باہر نکل گئی،ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ القادر جعلی یونیورسٹی ہے، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہورہی تھی، حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اور کے کھاتے میں ڈالا گیا، چوری کے مال پر بھی ان کی آپس میں لڑائی ہونی ہے،انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے کی ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی کی مثال نہیں ملتی، سیاست میں جھوٹ سچ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، چور چور کے نعرے لگانے والے ڈاکے میں ملوث نکلے، بانی پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ خواجہ ا?صف نے مزید کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی،مذاکرات کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔