شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر پبلک اسکول حیدرآباد میں آگہی سیمینار

حیدر آباد16جنوری (پی پی آئی)الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کیلئے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر پبلک اسکول لطیف آباد میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا  میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں /جامعات/کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کیلئے چراغ سے چراغ پروگرام کاانعقادکررہا ہے جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے پہنچا کر پر امن انتخابات کو ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق ہر وہ شخص یعنی مرد و خواتین، نوجوان، افراد، باہم معذوری، خواتین، بزرگ، اقلیتیں اور خراجہ سرا جو پاکستان کی شہریت رکھتا ہو، قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور جس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو، ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکا کو ووٹ کے اندراج، درستگی و منتقلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کی۔ سیمینار میں پبلک اسکول کے ڈسپلین افسر طارق شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔