شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی21جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وال چاکنگ کے ذریعے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔شہر کے تھانوں کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ جبکہ دیواروں پر پینٹنگز اور اشتہارات لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔پولیس کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر دیواریں انہی سے صاف کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔احکامات ملنے کے بعد کراچی پولیس نے وال چاکنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی۔