پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث جمعہ سے سردی میں اضافہ کی پیش گوئی

کراچی 20جنوری(پی پی آئی) کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث 24 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ اور منگل کو تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں چندروز قبل داخل ہونے والے کمزور شدت کے مغربی سلسلے جبکہ ہفتے کی شب داخل ہونے والے نئے طاقتور مغربی سسٹم کے زیر اثر آئندہ کئی روز تک شہرقائد میں شمال مشرق سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،اس دوران موسم خشک/ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیراثر 24 جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔