شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی عازمین حج کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد20جنوری (پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔پیر کے روز اسلام آباد میں رواں سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے ان کی خدمت، معاونت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو رہائش، سفر اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں خاص خیال رکھا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تربیت کی فراہمی میں بھی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے حامل، قابل افسران کو تعینات کیا جائے۔اْنہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ حجاج کرام کے لئے معاونین کے انتخاب کے طریقے کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔