خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر ائیرپورٹ، فعالسی پیک سے خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا:وزیرِ اعظم

اسلام آباد20جنوری (پی پی آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیاگوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے.گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا.  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہآج ہم چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ اور میاں محمد نواز شریف کے سی پیک کے ذریعے پاکستان و خطے کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کے مزید قریب پہنچ گئے.اللہ کے فضل و کرم سے سی پیک کی شروعات میاں محمد نواز شریف کے دور سے ہوئی اور اس کے اہم سنگ میل بھی انکی قیادت میں عبور ہو رہے ہیں.مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی حکومت کی مشکور ہے. بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ گوادر ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلی مثال ہے. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہچین پاکستان کا وہ مثالی بھائی ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا.وزیرِ دفاع و ہوابازی خواجہ آصف، وزیرِ اعلی سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان، سیکیورٹی پر مامور افسران، اہلکار اور عسکری قیادت کو ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے دن رات انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں.