ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے نوجوانوں کی بہبود اور ترقی کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد28جنوری (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور ان ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔وزیراعظم نے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی کامیابی کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کی بہبود اور ترقی کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ انہیں قومی ترقی میں فعال حصہ دار بنایا جا سکے۔