پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا گورنر انیشیٹیوز کے تحت صائمہ بلڈرز کے تعاون سے کم لاگت اسکیم شروع کرنے کا اعلان

کراچی(پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جلد صائمہ بلڈرز کے تعاون سے “کم لاگت ہا?سنگ اسکیم” شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو اس اسکیم کے تحت ان کا آشیانہ بنا کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے صائمہ گروپ آف کمپنیز کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں رہنے والے لوگ معاشی اور معاشرتی حوالہ سے بہت پریشان ہیں، اس حوالہ سے مڈل کلاس فیملی کے لئے ہا?سنگ پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، اس میں ہم ایسا پلان تیار کررہے ہیں جس سے عوام کو ڈائریکٹ فائدہ ہو، تاکہ وہ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے اس کو برداشت کرسکیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ “کم لاگت ہا?سنگ اسکیم” کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کریں گے، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور صوبہ کو ہر لحاظ سے فائدہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہا?س میں پچاس ہزار طلباء  آئی ٹی کے جدید کورسز کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر ہا?س میں فری لیپ ٹاپ اسکیم، ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم، امید کی گھنٹی، موٹر بائیک ڈسٹری بیوشن اسکیم، چھوٹے اور بڑے پیمانہ پر کاروبار کے لئے رقوم کی فراہمی کے علاوہ دیگر اسکیم بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں، گورنر سندھ نے صائمہ گرین نزد جناح ٹرمینل پر منعقدہ تقریب میں صائمہ گروپ آف کمپنیز کی 40 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔