ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ گورنرسندھ

 کراچی29 جنوری(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اورایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس میں ایران کے صوبہ خراسان گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری، جو اپنے وفد کے ہمراہ آئے تھے، سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری کو کراچی آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میری دعوت پر آپ کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔گورنرخراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو فوقیت دی۔ انہوں نے کہا کہ د و طرفہ تجارت بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آپ کی پر تکلف دعوت کا شکر گزار ہوں۔ ا س سے قبل جب گورنرخراسان گورنرہاوس آئے توانہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گورنرخراسان ڈاکٹر غلا م حسین مظفری نے گورنرہاوس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ گورنرخراسان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔نیزگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اورایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس میں ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری کو کراچی آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میری دعوت پر آپ کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔گورنرخراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو فوقیت دی۔ انہوں نے کہا کہ د و طرفہ تجارت بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آپ کی پر تکلف دعوت کا شکر گزار ہوں۔ ا س سے قبل جب گورنرخراسان گورنرہا?س آئے توانہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گورنرخراسان ڈاکٹر غلا م حسین مظفری نے گورنرہاوس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ گورنرخراسان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سلطنت عمان کے قونصل جنرل کی سربراہی میں کومیکس کے 5 رکنی وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں سی ای او کومیکس عمرو عبداللہ بن صالح بابود، ڈاکٹر عرفان اشرف اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفد نے گورنر ہاو ¿س میں جاری آئی ٹی کلاسز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر انیشیٹوز آئی ٹی کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان، عمان کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ بعد ازاں وفد نے گورنر ہاو ¿س میں جاری آئی ٹی کلاسز کا دورہ کیا اور طلبا کی مہارت کو سراہا، طلباکی آئی ٹی اسکلز اور تربیت نے وفد کو بے حد متاثر کیا۔ عمان کے قونصل جنرل نے آئی ٹی طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاو ¿س میں ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سے روشناس کرانا قابل تعریف ہے۔ سی ای او کومیکس عمرو عبداللہ بن صالح بابود نے آئی ٹی طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمان پاکستانی آئی ٹی ایکسپوٹرز کے لئے بڑی مارکیٹ ہے۔