ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضلع میرپورخاص میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اجلاس منعقد

میرپورخاص29جنوری (پی پی آئی) مئیر عبدالروف غوری اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں 3 فروری سے 8 فروری 2025 تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر کے تمام یونین کونسل چئیرمین سے اجلاس منعقد کیا اس موقع پر مئیر عبدالروف غوری اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے تمام یوسی چئیرمینوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سیکٹر کو شامل کرنے کی ہدایات دی ہیں اس ضمن میں یوسی چئیرمین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پولیو مرض سے بچوں کو محفوظ بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر رشید مسعود خان نے یو سی چئیرمینز پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 50 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ماہ کی سزا مقرر کی گئی ہے اس لیے جو والدین اب اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہیں ان کے خدشات دور کر کے انہیں قائل کرکے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران یوسی چئیرمینز اور یو سی ایم اوز کا واٹس آپ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ باہمی رابطہ کاری کے ذریعے انسدادِ پولیو کے کاموں کو مزید بہتر کیا جا سکے. واضح رہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو رہا ہے جو 8 فروری تک جاری رہے  گی جس میں ضلع بھر کے 3 لاکھ 48ہزار 463 پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.اجلاس میں یونیسف کے کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو اور ضلع بھر کے یو سی چئیرمین نے  بھی شرکت کی