شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔،محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کے امریکہ کے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔امریکہ کے علاقے houston میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قراردیا۔وزیراخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ جنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ سیاست دانوں کو اس نہج تک نہیں جاناچاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔مخالفین کے زہر آلودہ پراپیگنڈے کو مستر د کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ انہوں نے امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔