سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کا افتتاح

لاہوریکم فروری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے،زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔ پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا،ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی سے فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، کسان کارڈ، ایگریکلچر میکائزیشن، ایگری انٹرن شپ سمیت ہر منصوبہ کاشتکار کیلئے بہتری لا رہا ہے۔