سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں امید کہ حکومت تعاون کرے گی: صنعتکارہانگ کانگ

اسلام آباد یکم فروری (پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپنے اعزازی صدارتی مشیر برائے انوسٹمنٹ ایشیا  و ہانگ کانگ کے ممتاز صنعتکار لال دینو مری بلوچ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر اعزازی صدارتی مشیر برائے انوسٹمنٹ ایشیاو ہانگ کانگ کے ممتاز صنعتکار لال دینو مری بلوچ نے کہا کہ ہم چین، ہانگ کانگ، انڈونیشیا  اور دیگر ممالک سے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں اورہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت آزادکشمیر اور دیگر فورمز پر مدد اور تعاون حاصل ہو گا جبکہ آزادکشمیر میں چین کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈرو، قیمتی پتھروں اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے۔ سرمایہ کار آگے بڑھیں ہم اس سلسلے میں اْن کی ہر طرح سے معاونت اور مدد کریں گے۔ آزادکشمیر میں جاری سی پیک کے منصوبوں بالخصوص میرپور مظفرآباد مانسہرہ موٹروے، میرپور میں سی پیک بزنس سنٹر کا قیام اور دیگر پروجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکے۔ اس موقع پراعزازی صدارتی مشیر برائے انوسٹمنٹ ایشیاء   و ہانگ کانگ کے ممتاز صنعتکار لال دینو مری بلوچ نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ انڈونیشیاء   اور چین میں بھی 5فروری کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اس موقع پر اعزازی صدارتی مشیر برائے انوسٹمنٹ ایشیاء   و ہانگ کانگ کے ممتاز صنعتکار لال دینو مری بلو چ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہانگ کانگ اور چین کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر چین اور ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر برائے انوسٹمنٹ ایشیاء   و ہانگ کانگ کے ممتاز صنعتکار لال دینو مری بلوچ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔