ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیرپور: تین خطرناک آئل ڈپو سیل، 60 ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری تیل ضبط

خیرپور (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر خیرپور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپور اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں تین خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے کی۔ یہ ٹیم لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پر عبدالباری شیخ، روی کمار اور دیوان آئل ڈپو پر پہنچی، جہاں کھلے تیل کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر پھلپوٹو نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ اس میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں جیسے دل کی بیماری، کینسر، سانس کی بیماریوں اور دیگر موذی امراض کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم کے خلاف مزید کارروائی سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کی جائے گی۔