سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین، میکسیکو، کنیڈا سمیت دیگر ممالک پر ٹیکسوں میں اضافہ سے حکومت کو فائدہ اٹھانے کا مشورہ

کراچی8فروری (پی پی آئی) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے امریکا کی جانب سے چین، میکسیکو، کنیڈا سمیت دیگر ممالک پر ٹیکسوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی برآمدکنندگان کے ساتھ تعاون پیش کرتے ہوئے ٹیکسوں اور بجلی، گیس نرخوں میں کمی کرے تاکہ صنعتی پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے اور برآمدکنندگان عالمی مارکیٹوں خاص طور پر امریکا کے لیے اپنی برآمدات کو بڑھا سکیں اور قیمتوں کی دوڑ میں مقابلہ کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی صورت بھی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے اور برآمدات میں اضافہ ممکن بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک مؤثر حکمت عملی وضع کرنا چاہیے جس سے نہ صرف لارج اسکیل مینوفیکچرز بلکہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کو بھی فوائد حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی حالیہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کا یہ شاندار موقع ہے، ہم اپنی اعلیٰ معیاری مصنوعات کو امریکن مارکیٹوں میں برآمد کرکے خاطر خواہ شیئر حاصل کرسکتے ہیں تاہم اس کے لیے برآمدکنندگان کو حکومت پاکستان اور امریکا میں پاکستانی کمرشل اتاشی کے تعاون کی ضرورت ہے جو بزنس ٹو بزنس میٹنگزکا اہتمام کرکے برآمدی آرڈرز کے حصول میں مدد کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کم ازکم ایک سال کے لیے برآمدی صنعتوں کو ریلیف فراہم کرے جس سے برآمدات میں کم ازکم 30فیصد تک اضافے کی امید ہے، اس طرح ملک کو خطیر فارن ایکسچینج بھی حاصل ہوگا اور صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا نیز نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا۔