نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف روڈ سیفٹی کمیٹی کی کارروائیاں جاری

کراچی8فروری (پی پی آئی) روڈ سیفٹی کمیٹی کی جانب سے ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کمیٹی کی جانب سے سڑکوں پر اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور غیر معیاری کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33 گاڑیوں کی جانچ کی گئی،  20 گاڑیوں کو چالان  کرلیا گیا، 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ روڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر روڈ سیفٹی کمیٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 1,01,400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے کمیٹی صوبے بھر میں اچانک چیکنگ کر رہی ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں انسانی زندگیوں کے کئے خطرہ بن سکتی ہیں، حکومت سندھ سخت کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ یا ان فٹ گاڑیوں کو سڑکوں پر برداشت کیا جائے گا، تمام کمرشل گاڑیاں حفاظتی قوانین کی پاسداری کریں، جو قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک کو منظم کرنے، حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔