جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کی 30 ویں عالمی مشاعر ہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

کراچی، ۹فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی مشاعرے بین الاقوامی سطح پر ادب کو فروغ دیتے ہیں، شاعری مختلف زبان، تہذیب اور ثقافتوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے، شاعری ہمیشہ ظلم کے خلاف اور محبت کے حق میں رہی۔ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے30ویں عالمی مشاعر ہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے اکناف عالم سے آئے شعراء کو شہر قائد میں خوش آمدید کہا، گورنر سندھ نے شاندار اشعار پر شعراء کو داد دیتے ہوئے  اس شاندار محفل سجانے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مشاعرہ قدیم روایت ہے، جو محبت، اخوت کا پیغام عام کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ مشاعرہ محض شعر پڑھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ دلوں اور احساسات کو اجاگر کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ  مشاعرہ معاشرتی مسائل کی عکاسی کرنے کا موثر ذریعہ بھی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج اس محفل میں زبانوں کا فرق مٹ گیا لیکن جذبات کی یکجہتی نمایاں ہے، آج دنیا کو امن اور بھائی چارے کی شدید ضرورت ہے، عالمی مشاعرے ایک پیغام ہے کہ انسانیت کو ترجیح دی جائے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس ادبی روایت کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔