بھارت نے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے بنیاد پرستی کو فروغ دیا،ا سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی

لاہور10فروری (پی پی آئی)ا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے لاہور میں منعقدہ چار روزہ کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور اقوام متحدہ کے چارٹر سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیئے  سینٹ قومی وصوبائی اسمبلییز,،  آزاد کشمیر اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز پر مشتمل وفود بھیجنے کے لیئے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کریں گے۔ قومی کشمیر کمیٹی چاروں صوبوں کے سرکاری نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں کشمیر سیمینارز کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر، پیش منظر سے آگاہ کرنے کے علاوہ اُنہیں تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے منسلک کیا جائے۔عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے باوقار دیرپا حل پر ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی امن کی کوششوں کو پایہ ء تکمیل تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے بنیاد پرستی کو فروغ دیا، تحریک آزادیء کشمیر کو طاقت کے ذریعے کچلنے میں بھارتی نو لاکھ قابض افواج کے نت نئے حربے ہمیشہ ناکام رہے۔ بھارت نے کشمیری حریت پسند رہنماؤں مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کو تختہ دار پر چڑھا کر جو مقاصد حاصل کرنے کی پالیسی اختیار کی وہ خود اس کے گلے کا پھندا ثابت ہو رہی ہے۔ بھارتی سیکولرازم اور جمہوریت کا جھوٹا بیانیہ پوری دنیا پر آشکار ہو چکا ہے کیونکہ بھارت میں پھانسیاں قتل و غارتگری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کالے قوانین کرفیو کا نفاذ لاک ڈاؤن صرف کشمیر اور کشمیری عوام تک محدود ہے وہ نہتے آزادی پسند کشمیریوں سے تو خائف ہے ہی  وہ کشمیری شہداء کی باقیات سے بھی خوفزدہ ہے، اسی لئے اس نے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کو تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کے بعد بھی انکے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہیں کئے۔ عالمی برادری کشمیر کے شہداء کی باقیات انکے خاندان کو دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔چوہدری لطیف اکبر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی ء کشمیر پاکستان کے عوام نے جوش وجزبے سے منا کر نظریہ استحکام پاکستان کو دوام بخشا۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے دورہ مظفرآباد اور دوٹوک مؤقف سے کشمیریوں میں ایک تازہ لہر دوڑ گئی ہے۔ دریں اثناء سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں سے دوران ملاقات اظہار خیال کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کامیاب ترین دورہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت بڑا بریک تھرو ہے جس سے دو طرفہ تعلقات میں پختگی پیدا ہو گی اور جنوبی ایشاء میں بڑے چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈی آئی جی ٹریفک کی نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ٹریفک جام سے نمٹنے کے اقدامات کی یقین دہانی

Mon Feb 10 , 2025
کراچی10فروری (پی پی آئی)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں خام مال اور برآمدی مصنوعات کی بلارکاوٹ ترسیل یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی یقینی دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے […]