ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس کل سے ٹھٹھہ میں شروع ہوگا

ٹھٹھہ10فروری (پی پی آئی)سندھ کے مشہور بزرگ  حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کا 386 واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک  بدھ  12- فروری 2025 بمطابق 13- شعبان 1446ھ سے ٹھٹھہ میں شروع ہوگا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف  ریاض شیرازی اور سیکریٹری اوقاف جاوید صبغت اللہ مہر درگاہ پر چادر چڑھا کر کریں گے،  مینیجر اوقاف گل حسن چوہان نے بتایا  کہ عرس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ زائرین اور عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ، پینے کے صاف پانی کی سبیل، واش رومز، وضوخانہ، مسافر خانہ، لنگر و دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔