موجودہ حکومت نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا، احسن اقبال

لاہور10فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ کی خبریں عالمی سطح پر گردش میں تھی۔ 2018 میں ملک میں کرپشن انتہا پر تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیشنل ا سکول آف پبلک پالیسی لاہور کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کی خبریں دم توڑگئیں اور موجودہ حکومت نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا۔پاکستان ایک نئی اْڑان بھرنے کو تیار ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج مہنگائی چار فیصد سے کم ہو چکی ہے سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار کو کراس کر گئی ہے۔ قوم کو متحد ہو کر انتشار اور فتنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چترال، سوات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

Tue Feb 11 , 2025
اسلام آباد11فروری (پی پی آئی)چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ مقامات پرآئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ […]