ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں پولیس اہلکار اہلیہ سمیت قتل،مانسہرہ کالونی میں نوجوان کی لاش ملی

کراچی11فروری (پی پی آئی)شہر قائد میں دو مختلف واقعات ایک خاتوں سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا گیاکراچی پولیس کے ایک بیان کے مطابق  تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو اوراس کی اہلیہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایس ایس پی ملیر نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک گھر سے نوجوان کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 25 سالہ نوجوان کی شناخت عبدل کے نام سے ہوئی، جو کہ چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ عبدل خان ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق متوفی دو روز سے کام پر نہیں آ رہا تھا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا  ہے کہ اس نے کسی پریشانی کی وجہ سے خودکشی کی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔