سجاول11فروری (پی پی آئی)سندھ کے ساحلی ضلعے سجاول میں میرپور بٹھورو کی پولیس نے ایک مقابلہ کے بعد ایک ملزم شیر خان ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنھیں پولیس تلاش کررہی ہے،پولیس کے ایک بیان کے مطابق میر پوربٹھورو پولیس کا پٹرولنگ کے دوران بٹھورو، جاتی چوک روڈ جاگیر اسٹاپ کے قریب تین کرمنلز سے سامنا ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شیر خان ملاح کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی کرمنل اقدام قتل، پولیس مقابلے، چوری، ڈکیتی، اور منشیات جیسے سنگین جرائم کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔بٹھورو تھانے میں گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Next Post
نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کردیا، لیکن اسکے لیڈر اب بھی باز نہیں آرہے: شرجیل انعام میمن
Tue Feb 11 , 2025
کراچی11فروری (پی پی آئی(سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے اپنی داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو […]
