نعیم سمیر کے شعری مجموعے “ردھم” کی تقریب رونمائی

کراچی, 13فروری(پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کے بیان کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف شاعر نعیم سمیر کے شعری مجموعے “ردھم ” کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی۔ صدارت د پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلمان ثروت نے انجام دیے۔ تقریب میں خالد معین، فہیم شناس کاظمی اور ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے بھی اظہار خیال کیا۔پروفیسر سحر انصاری نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ نعیم سمیر کی شاعری ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا آئینہ ہے۔ ان کی شاعری میں جدت اور روایت کا حسین امتزاج ہے۔ ان کے کلام میں موسیقی اور ردھم کی موجودگی ان کی شاعری کو جمالیاتی تجربہ بناتی ہے۔ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے نعیم سمیر کو جدید ذہن کا شاعر قرار دیا اور ان کے پہلے شعری مجموعے “ردھم” کو شاعری میں موسیقی کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم سمیر کی شاعری میں لسانی جدت اور انگریزی الفاظ کا استعمال نئی نسل کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔خالد معین نے کہا کہ نعیم سمیر نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں سادہ زبان میں موجودہ دور کی ٹیکنالوجی کا ذکر ہے، جو اسے خاص بناتی ہے۔فہیم شناس کاظمی نے نعیم سمیر کو “آواز” کا شاعر قرار دیا اور ان کی شاعری کو دل و دماغ کو خوشی دینے والی قرار دیا۔نعیم سمیر نے تقریب کے اختتام پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتاب “ردھم” ان کی طویل محنت کا نتیجہ ہے اور اس میں ان کی بیگم کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کتاب کے نام کے انتخاب کو اپنی شاعری کے رنگ کی عکاسی کا ذریعہ بتایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو وزیر اعظم ہاؤس گارڈ آف آنر پیش

Thu Feb 13 , 2025
اسلام آباد13فروری (پی پی آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس  میں  مذاکرات کئے۔وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر کو گرم جوشی سے خوش […]