جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی سعودی عرب روانگی

اسلام آباد15فروری (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سعودی عرب کے شہر العلیٰ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتوں کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت پاکستان کے ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ کل سے شروع ہونے والی دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جو سعودی عرب کے قدیم شہر العلیٰ میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے دی ہے۔یہ کانفرنس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور سعودی وزارت خزانہ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اڑتالیس ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران نو سیشنز منعقد ہوں گے جن میں چھتیس مقررین تقریباً دو سو شرکاء   سے خطاب کریں گے۔محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کی میزبانی میں اعلیٰ سطح کے بین مباحثے میں بھی حصہ لیں گے۔