جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ میں زیر تعمیر سڑک پر موٹر سائیکل سلپ، ایک سوار موقع پر ہلاک، دوسرا شدید زخمی

 اوکاڑہ15فروری (پی پی آئی) اوکاڑہ کے نواحی علاقے موضع منگن کے قریب زیر تعمیر سڑک پر ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی۔حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جانبحق شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جانبحق ہونے والے کی شناخت جمشید علی ولد ماہی سکنہ 16 جی ڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کی شناخت محمد اسلم ولد پیر محمد سکنہ 16 جی ڈی کے نام سے ہوئی ہے۔