نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرینگے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر اور پیدل چلنے والوں کو سہولت ملے:میئر کراچی

کراچی 15فروری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر کہی۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا  ترجمان کے ایم سی کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر تجاوازات ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں۔ انہوں نے میٹرک بورڈ کے قریب لگنے والے عارضی بازار کو فوری ہٹانے اور تین ہٹی پل کے دونوں اطراف موجود ٹھیلوں کو بھی ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تجاوزات سے شہر کا امیج متاثر ہوتا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی کبھی بھی لوگوں کو بے روزگار کرنے کی نہیں رہی، لیکن ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بین الاقوامی شہر کا درجہ رکھتا ہے، جہاں سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ کا انتظام، پارکس اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں، اور تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں آنے والی تمام سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا کیونکہ یہ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ کے ایم سی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو شہر کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہریوں کے لئے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی کا وژن ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے اور کراچی میں میچز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔