سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط، کراچی میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش

کراچی،17فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کراچی میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے خط میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری کے بیان کے مطابق، اس ضمن میں گورنر نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ کمیشن کو حادثات کی وجوہات کی نشاندہی اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔گورنر نے مزید کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔ عوام میں بے چینی اور تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں اور حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کی استدعا کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔